امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6151 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید 58 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1,02,712 کورونا ٹسٹ کئے گئے تھے جن میں 6151 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ریاست میں 7728 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔