آندھرا پردیش میں گروپ I انٹرویو جاری رکھنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/15 جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کو گروپ I انٹرویو جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے تاہم انٹرویو کے نتائج ہائی کورٹ کے قطعی فیصلہ کے تابع رہیں گے۔ امیدواروں کے جوابی پرچہ جات اور نشانات کی تفصیلات سربمہر لفافہ میں عدالت میں داخل کرنے کی پبلک سرویس کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ فیصلہ تک تقررات کی اجازت نہیں رہے گی۔ انٹرویو کے وقت امیدواروں کو اس بات کی اطلاع دینے کا مشورہ دیا گیا۔ واضح رہے کہ گروپ I امتحانات کے انعقاد میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت کے ساتھ بعض امیدوار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ ر