امراوتی ۔22مارچ(پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے اتوار کو تمام بین ریاستی سرحدیں ٹرانسپورٹ کے لئے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے کہا گیا کہ وہ صرف لازمی ضروریات کے لئے ہی اپنے گھروں کے باہر نکلیں ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ بند رہے گا ۔ حکومت بھی محدود اسٹاف کے ساتھ کام کرے گی اور تمام ملازمین کو ایک بعد دیگر باری کی اساس پر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو مفت راشن اور ہر خاندان کو 1000 روپئے کی امداد دی جائیگی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اے پی کی صورتحال دیگر ریاستوں کی بہ نسبت بہتر ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے چھ مثبت کسیس پائے گئے ہیں ۔ ان میں نیلور کا شخص جو سب سے پہلے متاثر ہوااتھا صحتیاب ہوچکا ہے اس کو دواخانہ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔