حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائیکورٹ نے ایکسٹینشن آفیسر گریڈ II کی جائیدادوں پر تقررات کے عمل کو روکتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں 560 گریڈ II جائیدادوں پر تقررات کے احکامات جاری کئے تھے۔ تقررات کے لئے منعقدہ تحریری امتحان میں 38000 آنگن واڑی ٹیچرس نے شرکت کی تھی۔ تقررات میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت کرتے ہوئے بعض امیدوار ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ۔ قواعد کے مطابق امتحانات میں 50 نشانات حاصل کرنا ضروری ہے لیکن حکام کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ رعایتی طورپر بعض امیدواروں کو پانچ اضافی نشانات کی اطلاع ملی ہے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ 18 ستمبر کو منعقدہ تحریری امتحان کے بعد مخصوص امیدواروں کے نشانات میں اضافہ ہوا ہے ۔ عدالت نے تقررات کے عمل پر روک لگاتے ہوئے آئندہ سماعت 4 ہفتہ بعد مقرر کی ہے۔ر