آنکھوں کی روشنی اسکیم ، ڈاٹا انٹری آپریٹر کی خدمات کیلئے درخواستیں مطلوب

   

جگتیال /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جگتیال ڈسٹرکٹ میڈیکل آفسر سریدھر کی اطلاع کے بموجب کمپیوٹر ایپلیکیشن میں ڈپلومہ (DCA/PGDCA) کے ساتھ کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی ڈگری میں کامیاب اہل امیدواروں سے کنٹی ویلوگو اسکیم ، آنکھ کی روشنی اسکیم میں 5 ماہ کے لیے ڈاٹا انٹری آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ درخواست فارم اور دیگر نوٹیفکیشن کی تفصیلات جگتیال ضلع کی سرکاری ویب سائٹ https://jagtial.telangana.gov.in سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پْر شدہ درخواست فارم کے ساتھ خود کی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپیاں منسلک کرکے بتاریخ 15ڈسمبرصبح 10.30 بجے تا 21ڈسمبر شام 5 بجے تک دفتر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر جگتیال (انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس/مربوط ضلعی دفاتر کی عمارت کے ، کمرہ نمبر 226) میں داخل کریں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔