آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے پر 4 بلدی ملازمین معطل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/26 جون، ( سیاست نیوز) ضلع سدی پیٹ میں 26 آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کی پاداش میں 4 بلدی ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ سینٹیشن انسپکٹر اور دیگر تین کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے کتوں کی ہلاکت کے واقعات میں بلدی ملازمین ملوث ہونے کی توثیق کی ہے۔