شمس آباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ اوٹر رنگ روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب بلینو کار نمبرTS22B-7599 شمس آباد سے تکو گوڑہ کی جانب تیز رفتار سے جارہی تھی کہ شمس آباد کے موضع پدا گولکنڈہ ایگزٹ گیٹ نمبر 15 کے قریب دو کاروں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص اور ایک خاتون برسر موقع ہلاک ہوگئے اور مزید چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں شمس آباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 12 سالہ لڑکی بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ ایک اور شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد پولیس اور شمس آباد اے سی پی نے مقام پر پہنچ کر زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔