آوٹر رنگ روڈ پرخوفناک حادثہ ماں‘بیٹی ہلاک، باپ شدید زخمی

   

حیدرآباد: 8جنوری (پریس نوٹ): شہر کے مضافات میںچہارشنبہ کوخوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اوٹر رنگ روڈ پر موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک 33 سال لکشممااور 14 سالہ بیٹی وجیا کی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر 36 سالہ گوپال ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ پہاڑی شریف کے تکو گوڑا میں تیز رفتار ٹرک نے ان موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر یہ تینوں سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ونپرتی کا یہ خاندان وجیا کے علاج کے سلسلہ میں عثمانیہ ہاسپٹل آرہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔