آپ شراب پی کر گا ڑی چلائیں گے تو ہمارا کیا ہوگا ؟

   

پولیس اسٹیشن میں کمسن لڑکے کا والد سے سوال

حیدرآباد ۔ 7 ۔جنوری (سیاست نیوز) آپ شراب پی کر گا ڑی چلائیں گے اور آپ کو کچھ ہوگیا تو ہمارا کیا ہوگا ۔ یہ الفاظ ایک کمسن لڑکے کے ہیں جو اپنے والد سے سوال کر رہا تھا ۔ یہ کسی بند کمرے یا پھر اسٹیج پروگرام میں ادا کئے گئے الفاظ نہیں بلکہ پولیس کے سامنے قصوروار اپنے باپ سے یہ سوال کمسن بچے نے پوچھا جو شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے ٹسٹ میں پکڑا گیا۔ سرکل انسپکٹر کی موجو دگی میں خود انسپکٹر ٹریفک نے کمسن بچے سے باپ کی نسلنگ کروائی ، یہ ویڈیو اب سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگیا ہے ۔ انسپکٹر ٹریفک پولیس ایل لکشمی مادھوی نلا جیرو علاقہ میں تلاشی مہم میں تھیں۔ایک شخص بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سیکل پر سوار تھاجیسے ہی اس نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی ٹیم کو دیکھا اس نے دور گاڑی روک دی ، اس کو یقین تھا کہ وہ پکڑا جائے گا اور اس کے بیوی بچے ساتھ ہیں، لہذا اس نے بیوی کے سامنے رسواء ہونے کے خوف سے انسپکٹر سے رجوع ہوا اور کہا کہ اس نے شراب پی کی ہے ، لہذا آئندہ ایسا نہیں ہوگا ، میرے بیوی بچے ساتھ ہیںاس لئے کارروائی نہ کی جائے ۔ لکشمی مادھوی نے اس شخص کی بات پر غور کیا اور تھوڑا انتظار کرنے کے بعد اس کے بچے کے پاس پہنچی اور بچے کے ذ ریعہ کونسلنگ کروائی۔ خاتون انسپکٹر نے جو جملے ادا کئیاس کے بچے نے اپنے والد سے انہی جملوں کودہرایا ۔ اگر آپ کو کچھ ہوجاتا ہے تو پھر ہمارا کیا ہوگا ۔ آپ کیوں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہو۔ ان الفاظ کی ادائیگی کے بعد یہ شخص جذباتی ہوگیا اور اس نے بچہ کی جانب سے دلائی گئی قسم پر بھی عمل کرنے کا بیوی ،بچے اور سرکل انسپکٹر کے سامنے عہد کیا۔ سرکل انسپکٹر اپل ٹریفک کی اس کوشش سے محکمہ کی نیک نامی میں ا ضافہ ہوا ہے اور عہدیداروں کو ایک نئی سوچ حاصل ہوئی ہے ۔ ع
خاتون سرکل انسپکٹر کی اس کوشش کو مختلف گوشوں سے سراہانہ کی جارہی ہے۔ ع