آپ کے بچوں کیلئے کونسا کورس موزوں ہے ؟ جاننے کیلئے DMIT کروائیں

   

دفتر روزنامہ سیاست میں خصوصی کیمپ کا عنقریب اہتمام ، نونہالان ملت اور والدین کیلئے بہترین موقع

(چوتھی قسط )
حیدرآباد۔5 فروری (سیاست نیوز) ساری دنیا بالخصوص ترقی یافتہ اور خوشحال ملکوں میں DMIT (Dermetoglyphic Multiple Intelligence Test) کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اور اس کے بہتر نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔ خاص طور مغربی ملکوں میں طلباء و طالبات کو کم عمری میں ایسے شعبوں سے وابستہ کیا جاتا ہے جن میں وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر DMIT کے ذریعہ بچوں میں موجود خداداد صلاحیتوں کا اندازہ کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کون سے مضامین ان کیلئے موزوں ہیں۔ مثلاً DMIT کے ذریعہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ کے بچوں کیلئے ریاضی (میاتھس)، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، میڈیسن (طب) ، نفسیات اور دیگر مضامین میں سے کونسا مضمون موزوں ہوگا۔ DMIT کے ذریعہ ایسے بچوں کی نشاندہی کی گئی جو آگے چل کر فٹبال، رگبی، کرکٹ، ہاکی، شطرنج کے مشہور و معروف کھلاڑی بنے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا زبردست مظاہرہ کیا۔ گزشتہ کی تین رپورٹس میں ہم نے آپ کو DMIT کے فوائد بھی بتائے اور یہ بھی بتایا کہ ہم صرف بچے کی Acquired Talent پر توجہ دیتے ہیں لیکن God Gift صلاحیت کو نظرانداز کردیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ آپ کا بچہ کس شعبہ میں Genius ہوسکتا ہے جہاں تک DMIT کا سوال ہے، وہ آپ کو یہ بتاتا ہے کہ جینیاتی (Genetically) طور پر آپ کا جو بچہ ہے، وہ کس پیشے کیلئے بنا ہوا ہے اور Genetically آپ کا بچہ کونسے شعبہ میں جائے گا۔ مثال کے طور پر ٹیپو سلطان، علامہ اقبال، گاندھی جی اور پنڈت نہرو ، مولانا ابوالکلام آزاد اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ شخصیتیں خداداد صلاحیتوں کے حامل تھے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ خداداد صلاحیتوں کو جان لیتے ہیں Genious اور غیرمعمولی کہلاتے ہیں۔ DMIT کے ذریعہ بچے کے IQ (Intelligence Quotient) ، EQ (Emotional Quotient) ، CQ (Cultural Quotient اور AQ (Additional Qualification) چاروں کے بارے میں پتہ چلتا ہے چنانچہ DMIT رپورٹ آپ کے بچے کی اکیڈمک یا تعلیمی رپورٹ کے معاملے میں معاون ہوسکتی ہے۔ آپ لوگ اپنے بچے کی دماغی صلاحیتوں کا پتہ چلا سکتے ہیں اور کم محنت میں اسے زیادہ سے زیادہ سبق یااد رہے گا اور اسے اچھے سے اچھے نمبرات حاصل ہوں گے۔ آپ کو اپنے بچے کے سیکھنے کے انداز، سیکھنے کے موڈ، لرننگ پیاٹرن (Learning Pattern) کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔ DMIT رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جینیاتی طور پر ہمارے بچے کو جو صلاحیتیں ملی ہیں، وہ صلاحیت ہمارے بچے کو کون سے پیشے میں کامیاب بنائے گی اور اس کی صلاحیت کا بہتر سمت میں کیسے استعمال کیا جائے گا۔ آپ یہ بھی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ بچہ کا کیریئر کیا ہونا چاہئے، اسے ملازمت کرنی چاہئے یا کاروبار سے وابستہ ہونا چاہئے، آپ کو بتادیں کہ DMIT رپورٹ کے ساتھ آپ اور آپ کے بچے کی کچھ دیر کیلئے کونسلنگ بھی کی جاتی ہے۔ آپ یہ طئے کرسکتے ہیں کہ آپ کے بچے ؍ بچی کو خلاباز بنائیں، پائلٹ بنائیں، ڈاکٹر یا انجینئر بنائیں چنانچہ DMIT کی اہمیت کے پیش نظر روزنامہ سیاست نے Intellect Excellence Academy کے اشتراک و تعاون سے نونہالان ملت کیلئے DMIT ٹسٹ کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی اس کیلئے ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9063076769 اور 9052403132 پر مسٹر اوما پرساد اگروال سے ربط پیدا کریں۔
(سلسلہ جاری ہے)
اوما پرساد اگروال
9063076769,9052403132