آپؐ کے اُسوۂ حسنہ پر عمل وقت کا اہم تقاضہ

   

مولانا محمد عبدالرحمن رشیدی
آپؐ کے اُسوۂ حسنہ میں بہت سارے فائدے ہیں ۔ اُسوۂ حسنہ پر عمل کر کے ہی غیرمسلم بھائیوں کے دلوں سے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق نفرت کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ اپنے اپنے ماتحت ، غیر مسلم ملازم دوست و پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کو اختیار کیا جائے۔ حسن سلوک ہی ایسی سنت ہے جس سے مسلم و غیر مسلم سب گرویدہ ہوتے ہیں اور عام مصیبت کے وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ۔ موجودہ حالات میں انسانیت پر ظلم کے خلاف کھڑا ہونا بھی اُسوۂ حسنہ میں شامل ہے جس وقت اور جہاں بھی علمائے کرام کی طرف سے آواز لگائی جائے انسانیت ، ایمان ، جان و مال و اولاد کو ظلم سے بچانے کیلئے اُٹھ کھڑا ہونا جہاد اصغر سے کم نہیں ۔ تیس کروڑ مسلمان اپنے حسن سلوک سے ایک ایک غیرمسلم کو اپنے قریب کرلیں تو وہ ہمارے ہمدرد ہوجائیں گے ۔ ناگزیر حالات میں بھی دور نہیں ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آپؐ کے اُسوۂ حسنہ پرعمل کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )