ائی پی ایل جاری ہے۔ ایس آر ایچ نے ڈیوڈ وارنر اور راشد خان سے علیحدگی اختیار کرلی

,

   

ایس آر ایچ نے کپتان کاین ویلیمسن‘ عبدالصمد‘ اورعمران ملک کوبرقرار رکھا وہیں اسٹار کھلاڑی جیسے ڈیوڈ وارنر‘ راشد خان اور جانی بیراسٹو سے علیحدگی اختیار کرلی ہے


نئی دہلی۔انڈین پریمر لیگ (ائی پی ایل) میں مجوزہ سیشن کے لئے بڑے پیمانے پر حراج کے پیش نظر سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کی جانب سے الگ ہونے کے بعد اسڑیلیائی شاندار کھلاڑی نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے اس ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیاہے۔

انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے وارنر نے راشد خان اور ویلیمسن کے ساتھ ان کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن لکھا کہ ”باب بند!ایس آر ایچ اور سن رائزرس حیدرآباد اورتمام مداحوں ان تمام سالوں میں ان کے سارے تعاون کے لئے شکریہ۔ یہ کافی قابل ستائش رہا ہے“

درایں اثناء اسپینر راشد خان نے بھی اس کمپنی کاشکریہ ادا کیا اور اپنے لئے اس کو ”استحکام کی پلر“ قراردیاہے۔

راشد خان نے کیپشن تحریر کیاکہ”سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے۔ آپ تمام کی حمایت‘ محبت اور مجھ پر بھروسہ کرنے کے لئے شکریہ۔

نارنگی فوج کے لئے آپ میرے استحکام کا پلر رہے ہیں اور میں ہمیشہ کے لئے ان عظیم مداحوں کا مشکور رہوں گا“
انڈین پریمیر لیگ (ائی پی ایک) کے تمام اداروں نے مجوزہ میگا ہراج سے قبل اپنے برقرار کھلاڑیوں کی مذکورہ فہرست کا انکشاف کیاہے۔

ایم ایس دھونی(سی ایس کے)‘ ویراٹ کوہلی(آر سی بی)‘ روہت شرما(ایم ائی)‘ جسپریت بمرا (ایم ائی)‘ سنیل نارائین(کے کے آر)‘ انڈری راسل(کے کے آر) اور گیلن ماکس ویل(آر سی بی) ان بڑے ناموں میں سے ایک ہیں جن کو ان کے کمپنیوں نے ائی پی ایل2022کے لئے اپنے پاس برقرار رکھنے کو ترجیح دی ہے۔