نئی دہلی۔مذکورہ انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل)2022سے10ٹیم امور کریں گے کیونکہ بی سی سی ائی دو نئے ٹیموں کا مجوزہ ایڈیشن کے آخری مرحلے کے دوران ہراج کیاجائے گا۔
سال کے آغاز پر ائی پی ایل گورننگ کونسل کو دی جانے والی منظوریوں پر مشتمل فیصلوں اور متعدد پالیسیوں پر مشتمل ایک میٹنگ میں بی سی سی ائی کے اعلی حکام بشمول صدر سوارؤ گنگولی‘ سکریٹری جئے شاہ کے علاوہ دیگر نے بھی شرکتکی ہے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرطے پر بی سی سی ائی کے ایک سینئر ذرائع نے آنے والی اس تبدیلی کے متعلق پی ٹی ائی کو بتایاکہ”مذکورہ 10ٹیم ائی پی ایل اگلے سال میدا ن میں آجائے گی اور اسی سال مئی کے ماہ تک اس نئی ٹیم کی ہراج کے عمل کو قطعیت دی جائے گی“۔
مذکورہ ذرائع نے مزیدکہاکہ ”ٹیمیں فائنل ہوجانے کے بعد‘ وہ اپنا اپریشنل کام شروع کرسکتے ہیں جس میں کافی وقت بھی لگ سکتا ہے“۔