گینسٹر اور وہ لمحے جیسی فلموں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے ایکٹر شائنی آہوجہ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ شائنی نے ایک سے ایک فلموں میں کام کیا ہے، لیکن عصمت ریزی کے کیس میں پھنسنے کے بعد ان کے کیریئر پر تالہ لگ گیا تھا۔ اب شائنی کو فائنس ایک الگ انداز میں پردے پر دیکھیں گے۔ دراصل ایکٹر شائنی کی بائیوپک اب پردے پر پیش کی جائے گی۔ کیریئر کی بلندی پر شائنی آہوجہ پر ان کی نوکرانی نے عصمت ریزی کا الزام لگایا جس کے بعد سے ان کا کیریئر ختم ہوگیا تھا۔ ایکٹر پر ان کی 18 سال کی نوکرانی نے ریپ کا الزام لگایا تھا متاثرہ نے دعویٰ کیا تھا کے ایکٹر نے اسے تنہائی میں اس کے ساتھ زبردستی کی تھی حالانکہ نوکرانی نے بعد میں اپنی شکایت واپس لے لی، لیکن تب تک شائنی آہوجہ کا کیریئر پوری طرح سے ختم ہوگیا۔ اب خبروں کی مانیں تو شائنی آہوجہ کی زندگی پر بائیوپک بننے جارہی ہے۔ اس فلم میں ایکٹر کی زندگی کے ہر پہلو کو پردہ پر پیش کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو پروڈیوسر کمار منگت پردے پر پیش کررہے ہیں۔