ابھیشک منو سنگھوی راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب

   

حیدرآباد۔27۔اگسٹ(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا کے ارکان کی تعداد 3 ہوچکی ہے ۔ ڈاکٹر کے کیشور راؤ کے مستعفی ہونے پر راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے اپنے سینئر قائد و معروف وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کو تلنگانہ سے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا تھا اور آج وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جس کے بعد تلنگانہ سے کانگریس ارکان راجیہ سبھا کی تعداد 3 ہو گئی ہے جن میں ڈاکٹر اے ایم سنگھوی ، رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو شامل ہیں۔ بلا مقابلہ انتخاب کے بعد سنگھوی نے کانگریس قیادت ‘ تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے علاوہ تلنگانہ قائدین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ تلنگانہ کی آواز راجیہ سبھا میں اٹھائیں گے اور تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو دور کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے مؤثر نمائندگی کو یقینی بناتے ہوئے ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔3