ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

   

کولکاتا: ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا ہے ۔ روجیرا کو 8 جون کو یہاں طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ نامعقول اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ روجیرا کو بیرون ممالک جانے سے روکنا غیر قانونی ہے۔ پیر کی صبح روجیرا اپنے دو بچوں کے ساتھ بیرون ملک روانہ ہورہی تھیں کہ امیگریشن عملے نے انہیں ایئرپورٹ پر روک لیا۔