لکھنؤ: اتر پردیش میں مدارس کو جدید تعلیمی نظام سے جوڑنے کیلئے وسائل کی دستیابی کیلئے تمام اضلاع میں جاری جانچ کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ تحقیقات کے دوران تقریباً 7500 غیر تسلیم شدہ مدارس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے آج کہا کہ 15نومبر تک سروے کی مکمل رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ تمام اضلاع سے سرکاری سطح پر آجائے گی۔ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر بچوں کیلئے معیاری تعلیم کا بندوبست کرتے ہوئے ان کی بہتر نشوونما کر کے انہیں ملک اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ قابل ذکر ہیکہ اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کا کام کیا جا رہا ہے ۔