پی ڈی پی کے اعجاز محمد میر نے کہاکہ’’مذکورہ ( اتراکھنڈ ٹورازم )منسٹر پی ڈی پی لیڈران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مانگ کے بجائے ریاست میں غیر محفوظ اور خوف کے ماحول کاسامنا کررہے کشمیری طلبہ سے ملاقات کرتے اور انہیں تسلی دیتے‘‘۔
دہرادون۔اتراکھنڈ ٹورازم منسٹر ست پال مہاراج نے کہاکہ دہرادون سے سینکڑوں کشمیری طلبہ کو وادی واپس لے جانے والے پی ڈی پی لیڈراس کے خلاف لازمی طور پر ایف ائی آر درج ہوگی۔ دہرادون میں کشمیریوں کے خلاف احتجاج کے پیش نظر یہ کاروائی کی گئی تھی۔
پیر کے روز پی ڈی پی کے سینئر لیڈر او رراجیہ سبھا ایم پی میر محمد فیاض‘ سابق پی ڈی پی ایم ایل اے اعجاز احمد میر‘ او رپی ڈی پی لیڈران وحید الرحمن پارا او رپرویز وفا دہرادون پہنچے ۔ انہو ں نے کچھ دنوں کے لئے دہرادون چھوڑ کرجانے کے خواہش مند کشمیری طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ۔
چہارشنبہ کے روز پی ڈی پی لیڈرس دہرادون واپس چلے گئے۔ مہاراج نے کہاکہ’’ مذکورہ پی ڈی پی لیڈریہاں( دہرادون) سے کشمیری طلبہ کو لے کر چلے گئے۔ یہ درست نہیں ہے یہ پی ڈی پی لیڈرس ان طلبہ کے سرپرست او روالدین نہی ں ہیں۔ پولیس کو کاروائی کرنا چاہئے۔
ان( پی ڈی پی لیڈرس) کے خلاف ایف ائی آر لازمی طور پر درج ہوگی‘‘۔انہو ں نے کہاکہ’’ کشمیری طلبہ کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری حکومت کی ہے۔
کشمیر طلبہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ(کشمیری) ملک کے لئے وفادار ہیں‘‘۔پی ڈی پی کے اعجاز محمد میر نے کہاکہ’’مذکورہ ( اتراکھنڈ ٹورازم )منسٹر پی ڈی پی لیڈران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مانگ کے بجائے ریاست میں غیر محفوظ اور خوف کے ماحول کاسامنا کررہے کشمیری طلبہ سے ملاقات کرتے اور انہیں تسلی دیتے‘‘۔