رامپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کو جمعرات کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ اب اعظم خان ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گے ۔ ان کا نام ووٹرلسٹ سے ہی کاٹ دیا جائے گا ۔ نفرت آمیز تقریر کرنے کے معاملہ میں تین سال کی سزا ملنے کی وجہ سے ان کی اسمبلی کی رکنیت چلی گئی تھی ۔ اب الیکشن کمیشن نے ان سے ووٹنگ کا حق بھی چھین لیا ہے ۔ ان کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت یہ کارروائی کی ہے ۔ رامپور صدر سیٹ کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کے امیدوار آکاش سکسینہ نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی مختلف دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے اعظم خان کا حق رائے دہی کا اختیار چھیننے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا ۔