اترپردیش: بی جے پی لیڈر کی پولیس آفیسر کے ساتھ مبینہ بد سلوکی۔

,

   

مراد آباد(اترپردیش): ضلعی بی جے پی صدر ارویند سنگھ نے ایک پولیس آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کی۔ اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور بی جے پی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔ سپرینڈینٹ آف پولیس (ایس پی) انکیت متل اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی لائنس پولیس اسٹیشن حدود میں روز کی طرح گاڑیو ں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ اسی دوران ایک شخص نے پولیس عملہ کے ساتھ بدسلوکی اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے لگا۔ محکمہ پولیس اس شخص پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس کی موٹر سیکل کو ضبط کرلیا ہے اور اس پر کیس درج کردیا گیا ہے۔“

بی جے پی لیڈر ارویند سنگھ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میں اپنے بچوں کو اپنی موٹر سیکل پر اسکول سے لیجارہا تھا۔ ایک پولیس افسر نے مجھے روک لیا او رمجھ ہیلمٹ کے بارے میں دریافت کرنے لگا۔میں نے کہا کہ میرے پاس ہیلمٹ نہیں ہے او رمیں چالان ادا کرنے تیار ہوں۔ ان پولیس والے میری کوئی بات نہیں سنے او ر میری گاڑی کی کنجیاں چھین لئے اور مجھ سے بد زبانی کرنے لگے۔ تو مجھے غصہ آگیا او رمیں نے بھی اس کا جواب دیا۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس عملہ نے مجھے او ر میرے بچوں کو پولیس اسٹیشن لے گئے اور وہاں ہمیں دو گھنٹے بیٹھا لیا۔ میرے بچے ان حالات سے خوفزدہ ہورہے تھے۔میرے ساتھ اس طرح کے معاملہ مجھے بہت غصہ آرہا تھا۔“ سنگھ نے بتایا کہ اس نے اپنی پارٹی کے سینئر وزراء اس بارے میں بتایا اور سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔