نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں ہوئے انکاونٹر میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایس ٹی ایف میرٹھ کی ٹیم نے شاملی کے جھنجھانا علاقے میں کگا گینگ کے خلاف یہ کاروائی کی۔ ایس ٹی ایف ٹیم نے پیر کی دیر رات تقریباً 2 بجے گینگ کے رکن ارشد اور اس کے تین ساتھیوں منجیت، ستیش اور ایک کو پکڑنے کے لیے انہیں گھیر لیا۔گھیرے سے نکلنے کے لیے ارشد اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ٹی ایف کے اے ایس پی برجیش کمار نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ایک لاکھ کے انعامی ارشد سمیت 4 بدمعاشوں کی موت ہو گئیارشد کے خلاف لوٹ، ڈکیتی اور قتل کے ایک درجن سے زیادہ معاملے درج ہیں۔