اتر پردیش میں کورونا وائرس کے معاملات کی رفتار بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ پریاگراج ، کانپور اور وارانسی سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں۔ یوپی میں کورونا کی تباہی کے درمیان کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے ریاست کے وزیر اعلی ، یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط بھیجا ہے۔ پرینکا نے ریاست کے اسپتالوں میں بستر ، آکسیجن اور ادویات کی کمی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ یہ بھی کہا کہ ریاست میں کورونا ٹیسٹنگ کی شرح بہت کم ہے۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے اپنے خط میں سی ایم یوگی کو کچھ مشورے دیے ہیں۔ اس پر بھی غور کرنے کی تاکید کی ہے۔