اترپردیش: پانی کے مسئلہ پر بحث، حاملہ خاتون کو گولی ماردی گئی۔

,

   

ایٹاہ (اترپردیش): اتردیش کے سمار گاؤں میں پانی کے مسئلہ پر حاملہ خاتون کو گولی ماردی گئی۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 25سالہ ممتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے فوری اسپتال لیجایا گیا جہا ں اسے مردہ قرار دیدیاگیا۔ گاؤں کے سربراہ پرتاپ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ چار آدمی اس حاملہ خاتون سے پانی کے مسئلہ پر جھگڑنے لگے۔ بعد ازاں اس خاتون کو گولی ماردیا گیا۔

پولیس نے نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا۔ اصل ملزم سنتوش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔