اترپردیش کی سڑکوں پر نمازوں اور پوجا پر پابندی : ریاستی ڈی جی پی کی ہدایت

,

   

لکھنؤ: علی گڑھ اور میرٹھ میں سڑکو ں پر نماز کی ادائیگی اور آرتی کے انعقاد کے تنازع کے بعد اب پوری ریاست میں اس پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ ریاستی پولیس سر براہ ڈی جی پی نے یہ اعلان کیا ہے۔ ڈی جی پی اوم پرکاش سنگھ نے ریاستی پولیس کو ہدایت دی کہ اگر کوئی مخصوص پروگرام ہوتو اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجاز ت لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکو ں پر ہونے و الے مذہبی پروگراموں جیسے نماز آرتی پوجا وغیر ہ سے راہ گیرو ں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک میں خلل بھی واقع ہورہا ہے۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ سڑکوں پر ہونے والی نماز اور پوجا وغیرہ کو پوری طرح بند کردیں۔

اگر کبھی کہیں پروگرام ہوتو اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے قبل از وقت اجاز ت لینی ہوگی۔ ڈی جی پی اوم پرکاش نے کہا کہ اس بات کی یقین دہائی کرائی جائے کہ کسی بھی مذہب کا کوئی بھی پرو گرام سڑک پر نہ ہوں۔واضح رہے کہ چند روز قبل میرٹھ میں سڑک پر نماز کی ادائیگی کی دوسرے فرقہ کے لوگوں نے مخالفت کی تھی جس سے وہاں کشیدگی پیداہوگئی تھی۔ نماز کی مخالفت میں اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے سڑک پر آرتی او ربھجن پڑھنا شروع کردیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔ ضلع انتظامیہ نے ریاست کی تمام مساجد کے ائمہ کو ہدایت دی کہ وہ مساجد میں ہی نمازوں کا ادائیگی کا اہتمام کریں۔اگر مسجد میں میں جگہ نہ تو مسجد کی چھت پر نماز ادا کریں لیکن سڑکوں پر نماز نہ پڑھیں۔