اترپردیش کی یوگی کابینہ کی اہم میٹنگ میں کئی فیصلے لئے گئے

   

لکھنو:اترپریش میں کابینہ نے نئی سیاحتی پالیسی کو بھی منظور دی ہے۔ جس کے بعد حکومت سرکٹ کے ذریعہ سیاحت کے نئے علاقے کو فروغ دے گی۔ جن میں نئے سیاحتی مقامات کا فروغ کیا جائے گا۔اس میں رامائن سرکٹ اہم ہوگا۔ رامائن سرکٹ میں اجودھیا، چترکوٹ، بٹھور سمیت دیگر مذہبی مقامات شامل ہونگے۔ ان مذہبی مقامات کو بھگوان رام اور ماتا سیتا کے مظاہر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔اسی طرح سے کرشن سرکٹ میں متھرا، ورنداون، گوکل، گوردھن، برسانا، نند گاؤں، بل دیو سے لے کر دیگر مذہبی مقامات کو جوڑا جائے گا۔ بدھ سرکٹ میں کپل وستو، سارناتھ، کشی نگر، کوشامبی، شراوستی، رام گرام سمیت دیگر مقامات شامل ہوں گے۔وہیں کابینہ نے راجدھانی میں واقع سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے کریٹیکل کیئر یونٹ میں 12اضافی بیڈ لگائے جانے کو ہری جھنڈی دی ہے۔اس حوالے سے وزیر مالیات سریش کھنہ نے بتایا کہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ جو سیریس مریض ہیں جنہیں کریٹیکل کیئر یونٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہیں یہ سہولیت فراہم کی جاسکے۔ ابھی تک کریٹیکل کیئر یونیٹ میں کل 20 بیڈ ہیں اب یہ تعداد 32 ہو جائےگی۔