اثاثوں کے انکشاف کیلئے عمران خان کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے پاس بیرون ممالک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس اور دیگربے نامی اکاؤنٹس کی معلومات ہیں۔ عوام 30 جون تک اثاثوں کو ظاہر کر دیں۔پاکستان کے وزیراعظم نے آج ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،” گزشتہ دس سالوں میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان میں چار ہزار ارب روپے سالانہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے اور اس میں سے دو ہزار ارب قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔‘‘ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں عوام سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں لیکن پاکستانیوں کا شمار سب سے زیادہ خیرات دینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم میں صلاحیت ہے اور اگر اس قوم میں جذبہ آ گیا تو پاکستان ہر سال دس ہزار ارب روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھا کر سکتا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ پاکستانی قوم اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں لے۔