اجئے بنگا ورلڈ بینک کے صدر نامزد

   

نئی دہلی : نامور بزنس مین اجئے بنگا کو ورلڈ بینک کا صدر نامزد کیا گیا ہے ۔ اجئے بنگا کو فینانشیل اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں وسیع تر تجربہ حاصل ہے ۔ ابھرتی معیشتوں میں ملازمتوں کی فراہمی میں انہیں بڑے اداروں کو رہنمائی کا خاصا تجربہ حاصل ہے ۔ بڑے پیمانہ پر وسائل کو متحرک کرنے میں بھی انہیں مہارت حاصل ہے ۔ ہندوستان نے اجئے بنگا کو صدر ورلڈ بینک نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔