اجمیر: وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے 813 ویں سالانہ عرس میں 4جنوری کو چادر چڑھائی جائے گی۔ وزیراقلیتی امور کرن رجیجو وزیر اعظم کی طرف سے چادر لیکر اجمیر پہنچیں گے ۔ وہ ہفتہ کی صبح 7.15 بجے ہوائی جہاز سے جے پور پہنچیں گے اور 11بجے سڑک کے ذریعہ اجمیر درگاہ شریف جائیں گے جہاں وزیر اعظم کی جانب سے غریب نواز ؒکے مزار پر عقیدت کی چادر چڑھائیں گے۔ اقلیتی وزیر رجیجو درگاہ شریف کا ویب پورٹل اور غریب نواز ایپ بھی لانچ کریں گے ۔اجمیر درگاہ میں ہر سال عرس کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے چادر اور سندیش پیش کرنے کی روایت جاری ہے ۔