اجمیر میں گاندھیائی تنظیموں کی قومی سطحی کانفرنس

   

اجمیر : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ذریعہ اجمیر میں وقف گاندھی میموریل گارڈن میں آج دو روزہ قومی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کی شروعات ’انقلابی گانے‘کے ساتھ ہوئی۔ ریاست میں امن اور عدم تشدد کے محکمے کے زیر اہتمام یہ پہلی قومی سطح کی کانفرنس ہے جس میں ملک کی گاندھیائی تنظیموں کے نمائندے گاندھی کے فلسفے پرغور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تشہیر کریں گے ۔ افتتاحی سیشن میں محکمہ کے ڈائریکٹر منیش شرما، روزنامہ نووجیوتی کے ایڈیٹر دین بندھو چودھری، مجاہدین آزادی شوبھارام گہروار کے علاوہ مہاتماگاندھی کی جیون درشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شری گوپال بہیتی اور گاندھی شانتی پرتشٹھان کے صدر کمار پرشانت، ضلع کلکٹر انشدیپ اور گاندھیائی خیالات سے سرشار بہت سے معززین موجود ہیں۔ آج کے سیشن میں کمار شبھ مورتی اور چندن پال کا بیان ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی گہلوت کی پہل پر محکمہ امن اور عدم تشدد اس کا انعقاد کر رہا ہے ۔