احتجاج کے باعث امریکی وزیر دفاع کا دورہ اسرائیل موخر

   

واشنگٹن : ایک امریکی عہدیار نے بتایا ہے کہ وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقام تبدیل ہو گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات منصوبے کے خلاف اسرائیل میں مظاہروں کی حالیہ لہر کے باعث لائیڈ آسٹن کے دورہ میں قدرے تاخیر ہوگئی ہے۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی درخواست پر جمعرات کو ہونے والی ملاقاتوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا استقبال کیا۔