اداکارہ جئے شری رامیا مردہ پائی گئیں‘ پولیس نے خودکشی کا شبہ کیا۔

,

   

بنگلورو۔کنڈاادکارہ ’بگ باس کنڈ3‘ کی شراکت دار‘ جئے شری رامیا بنگلورو کے اولڈ ایچ اور ریہابلیشن سنٹر میں مردہ پائی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئیں اورہوسکتا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔اس بات کا شبہ کیاجارہا ہے کہ گھریلومعاملات کو لے کر تناؤ کے ساتھ وہ جدوجہد کررہی تھیں۔

جئے شری نے ’اوپو ہولی کھارا‘ اور ’کنڈا گوتھیلا‘ جیسے فلموں میں کام کیاہے۔

پولیس رپورٹس بتارہی ہیں کہ 24جنوری کی رات دیر گئے خودکشی کی وجہہ سے وہ مرگئیں ہیں۔

بنگلورو پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے کیونکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے