ادھو کا دورہ ایودھیا ،چراغ پا بی جے پی کے بُرے ارادے بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

چندرا کانت پاٹل 100 دن قبل زہر دکھا چکے ہیں، کانگریس سے مفاہمت کے باوجود شیوسینا کی ہندوتوا سے قربت

ممبئی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے دورہ مہاراشٹرا پر بی جے پی کی تنقیدوں کو شیوسینا نے ’حقیقی منافقت‘ قرار دیا اور کہاکہ ان تیقدوں سے اُس (شیوسینا) کی سابق حلیف جماعت کے بُرے ارادے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ شیوسینا کے ترجمان مرہٹی روزنامہ ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹرا کی اپوزیشن جماعت دراصل شیوسینا اپنی نظریاتی مخالف جماعت کانگریس سے ہاتھ ملانے کے باوجود اپنی ہندوتوا پالیسی سے دور نہیں ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے نے اپنی حکومت کے 100 دن کی تکمیل کے بعد بوکھلا گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے دورہ ایودھیا پر خوش ہونے کے بجائے بی جے پی قائدین ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس دورہ پر چراغ پا ہوگئے ہیں۔ مراٹھی روزنامہ نے مزید لکھا کہ مہاراشٹرا کے بی جے پی قائدین جس انداز میں ٹھاکرے کی مذمت کررہے ہیں اس سے اُن (بی جے پی قائدین) کے بُرے ارادے بے نقاب ہورہے ہیں۔ ’کانگریس سے ہاتھ ملانے کے باوجود شیوسینا نے ہندوتوا سے دوری اختیار نہیں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اصل اپوزیشن (بی جے پی) چراغ پا ہوگئی ہے‘‘۔ ٹھاکرے کے زیرقیادت پارٹی نے کہاکہ مہاراشٹرا میں حکمراں حلیف اگرچہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں لیکن عوام کی خدمت کررہے ہیں اور تمام سے یکساں و مساویانہ طور پر انسانی سلوک کررہے ہیں جس پر لارڈ رام عمل کیا کرتے تھے اور اب ہم بھی وہی کرہے ہیں‘۔ شیوسینا نے الزام عائد کیاکہ اپوزیشن جماعت چاہتی ہے کہ مہاراشٹرا میں بھی دہلی جیسے فسادات پھوٹ پڑیں۔ اداریہ میں لکھا گیا کہ ’مہاراشٹرا میں اپوزیشن دراصل شہریت ترمیمی قانون پر دہلی جیسے فسادات کی توقع کررہی تھی لیکن ٹھاکرے نے بڑی احتیاط کے ساتھ حالات سے نمٹ لیا حتیٰ کہ کوئی معمولی ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا‘۔ شیوسینا نے مہاراشٹرا بی جے پی یونٹ کے صدر چندرا کانت پاٹل کے اُن ریمارکس کی بھی مذزت کی جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا دل چیرا گیا تو اس میں لارڈ رام کو موجود پائیں گے‘۔ شیوسینا نے چندرا کانت پاٹل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’چاند میاں کو اپنا دل چیرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 100 دن پہلے ہی مہاراشٹرا دیکھ چکا ہے کہ ان کے دل میں کتنا زہر ہے۔ حیرت ہے کہ ایسے دل میں لارڈ رام کیسے ملیں گے‘۔