شمس آباد میں کانگریس کا احتجاج
شمس آباد :۔ شمس آباد سب رجسٹرار آفس پر آج کانگریس قائدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ایک یادداشت سب رجسٹرار محمد منیر الدین صدیقی کو پیش کی ۔ جس میں قدیم طریقہ کار سے رجسٹریشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ راچا ملا سدیشور ترجمان کانگریس نے کہا کہ جی او 111 ، 1996 سے عمل میں آیا ۔ اس کے باوجود ہر مقام پر رجسٹریشن کئے جارہے تھے اچانک چیف منسٹر کے سی آر نے ایل آر ایس اسکیم کا اعلان کر کے ہر شخص کو پریشان کررہی ہے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھی ہدایت جاری کی کہ قدیم طریقہ کار سے رجسٹریشن کو بحال کریں ۔ اس موقع پر وینوگوڑ ، پی سی سی ممبر ، سنجے یادو میونسپل صدر ، شیکھر یادو منڈل صدر ، نند راج گوڑ ، نریندر ، محمد علیم ، محمد اکبر ، محمد نظیر الدین ، عمران ، سندیپ گوڑ کے علاوہ کانگریس کے دیگر قائدین موجود تھے ۔۔