ارباز خان نے شادی کرلی‘ نکاح کی تصویر سوشیل میڈیا پر کی شیئر

,

   

ارباز خان اور سہورا خان کی اتوار کے روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں گھر والوں نے شرکت کی۔ سوشیل میڈیا پر شیئر کی گئی نکاح کی تصویر میں ارباز کے والد سلیم خان کے علاوہ بڑے بھائی سلمان خان بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات تو یہ رہی کہ مذکورہ نکاح تقریب ایک گھریلو فنکشن تھا جس میں ارباز کے بھیتجا بھتیجی‘ بھانجہ بھانجی کے علاوہ تمام گھر والوں بھی موجود تھے۔

اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پر ارباز نے شادی کی تقریب پر مشتمل دیگر تصاویریں بھی شیئر کی ہیں۔ اس موقع پر تصویریوں میں گھر والے بے حد خوش نظر آرہے ہیں اور یہاں تک ارباز کے بیٹے بھی مولوی صاحب کی جانب سے نکاح کی خوشخبری کا اعلان کرنے کے بعد مسکراتے ہوئے اپنے والد کودیکھتے ہوئے تصویر میں دیکھائی دے رہے ہیں۔

ارباز کی بہن الویرا خان بھی اس موقع پر موجود دیکھائی دے رہی ہیں

ارباز کی والدہ سلمہ خا ن کے علاوہ ان کی ایک او رماں ہیلن کے ساتھ بھائی سہیل خان اپنے بچوں اوربہن ارپتا اپنے شوہر ایوش شرما اور ان کے دونوں بچوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں دیکھائی دے رہی ہیں۔

ارپیتا کابیٹا اہیل اپنے ماموں سلمان خان کی گود میں دیکھائی دے رہا ہے۔

ممبئی میں ارپتا اور ایوش کے مکان پر ارباز اورسہورا کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ گھر والوں کے علاوہ فلمی ستارے روینا ٹنڈن اپنی بیٹی رشا تھاڈانی‘ فرح خان‘ ساجد خان‘ رتیش دیشکمھ اور ا ن کی بیوی جنلیا ان چند منتخب مہمانوں میں تھے جنھیں شادی کی تقریب میں مدعو کیاگیاتھا۔

اس سے قبل ملیکا اروڑہ سے ارباز کی شادی ہوئی تھی اور 18سال بعد 2017میں دونوں نے علیحدگی اختیارکرلی۔

ا ن دنوں ملیکا اروڑہ کی ارجن کپور کی ساتھ دوستی کے متعلق بہت کچھ باتیں بالی ووڈ میں گلیو ں میں چل رہی ہیں۔