ارجن تنڈولکر پہلی مرتبہ 5 وکٹیں لینے میں کامیاب

   

پنجی ۔ ارجن تنڈولکر نے رانجی ٹرافی میں اپنی بہترین کارکردگی درج کرلی ہے ۔ گوا کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے اروناچل پردیش کے خلاف شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اکیلے ہی اپنی فاسٹ بولنگ سے حریف بیٹنگ شعبہ اپ کو تباہ کردیا۔ درحقیقت عظیم ہندوستانی کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن نے 13 نومبرکو شروع ہوئے رانجی ٹرافی میچ میں 9 اوور میں 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنا 17 واں فرسٹ کلاس میچ کھیل رہے ارجن نے پہلی مرتبہ رانجی ٹرافی میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کارکردگی کی بنیاد پرگوا نے اروناچل پردیش کو صرف 84 رنز پر ڈھیر کردیا ۔