ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا

   

ممبئی۔ روہت شرما کو پیٹ میں تکلیف ہونے اور ان کی غیر موجودگی میں پہلی مرتبہ قیادت کرنے والے سوریا کمار یادو نے وانکھیڑے میدان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے 22ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلیبولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیجنڈری سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر اس میچ سے ممبئی انڈینز کے لیے آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا ہے وہ آل راؤنڈر ہیں۔ یادو نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے اور ٹیموں کی اس گراؤنڈ میں ایک تاریخ ہے جو بہتر تعاقب کر رتی ہیں۔ نتیش رانا نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں ۔