ایتھنز : البانوی صدر ایدی راما نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان نے ترکیہ کے لیے غیر معمولی سطح کے کارنامے سر انجام دیے ہیں۔یونان میں منعقدہ ڈیلفی اکانومک فورم سے خطاب میں راما نے اردغان کی قیادت پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” ترکیہ میں منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ہٹ کر اور میں اس بحث میں نہیں پڑوں گا ، تا ہم میرے خیال میں صدراردغان نے اپنے وطن کے لیے غیر معمولی کام سر انجام دیے ہیں، جس نے ترکیہ کی ساکھ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔”خاص طور پر یورپی یونین کے ترکیہ سے متعلق موقف پر بحث کرنے کی ضرورت کا دفاع کرنے والے راما نے کہا کہ ” آپ کو ترکیہ کی رکنیت کیلیے اصلاحات کرنی ہوں گی” کہے جانے والے دور میں وقوع پذیر ہونے والی پیش رفت اس سے بالکل متضاد تھی؛ ترکیہ پر بڑی بے دردی سے آپ نے دروازے بند کردیے۔ بعد ازاں سال 2016 میں فیتو بغاوت اقدام ایک انتہائی نازک لمحہ تھا، یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ لیکن ایک چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ اردغان کے ساتھ یا اردغان کے بغیر ترکیہ یورپی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ملک ہے۔ یورپی یونین کو در حقیقت ترکیہ کو سنجیدہ لینا چاہیے۔البانوی صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ صدراردغان کے قریبی دوست بھی ہیں۔