اردغان کی پوتن سےٹیلی فون پر بات چیت

   

انقرہ / ماسکو : صدر رجب طیب اردغان نے روسی صدر پوتن کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔روسی صدارتی محل (کریملن) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایردوان نے پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بات چیت کے دوران پوتن نے صدر اردغان کو ویگنر گروپ کی جانب سے روسی انتظامیہ کے خلاف مسلح بغاوت کی کوشش کے حوالے سے اپنے ملک کی صورتحال سے آگاہ کیا۔پوتن نے صدر ایردوان کے علاوہ قازقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف اور ازبیکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے بھی فون پر انہیں اپنے ملک کی صورتحال سے آگاہی کرائی۔ویگنر کے بانی یوگینی پریگوڑن نے روسی فوج پر ان کے کیمپ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور انہوں نے جوابی کارروائی کی ہے۔