اردن سے 18000 شامی پناہ گزین واپس شام لوٹ گئے: اردنی حکام

   

عمان: بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 18000 شامی پناہ گزیں اردن سے واپس شام جا چکے ہیں۔ بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ اسی ماہ آٹھ دسمبر کو کیا گیا تھا اور بشار الاسد کی جگہ ھیتہ التحریر الشام نے شامی اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔اردنی حکام نے شام کی اس بدلی ہوئی صورت حال میں اب تک 18000 شامیوں کے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اطلاع دی ہے۔ادھر ترکیہ سے بھی حالیہ تین ہفتوں کے دوران شامی پناہ گزین واپس چلے گئے ہیں۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران لاکھوں شامی شہری ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔ جو ابھی تک بیرونی دنیا میں ہی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ صرف ترکیہ میں تین ملین کے لگ بھگ شامی پناہ گزین موجود ہیں۔