اردن میں عرب۔ امریکی وزارتی اجلاس شامی عوام کیلئے بھرپور حمایت

   

عمان : سعودی وزر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتہ کو اردن کے شہرعقبہ میں شام کے حوالے سے عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سعودی عرب، اردن، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، عرب سربراہی اجلاس کے موجود صدر قطر اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں شام کی حالیہ صورتحال کا جائزہ اور اس اہم مرحلے میں شامیوں کی قیادت میں عبوری سیاسی عمل کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور اردن میں سعودی سفیر نایف السدیری بھی موجود تھے۔عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن میں امریکہ، ترکیہ، یورپی یونین اور عرب ملکوں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔عرب لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے اس اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے وفد کی سربراہی کی، جس میں درپیش چیلنجوں سے نمنٹے کیلیے شامیوں کی قیادت میں عبوری سیاسی عمل کی سپورٹ پر بات چیت کی گئی۔بات چیت میں شام کے قومی اداروں کی بحالی، ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے، محفوظ اور باوقار زندگی کیلیے شامی شہریوں کی خواہشات کی حمایت پر زور دیا گیا۔