اردو اقلیتی کانفرنس

   

حیدرآباد /21 اگست ( راست ) ریاستی اردو اقلیتی کانفرنس 23 اگست بروز ہفتہ بوقت 11 بجے دن خلوت اردو مسکن ہال ، میں اردو زبان اور اقلیتی طبقے کے دیرینہ حل طلب مسائل کے تعلق سے مسرز ہاجرہ انصاری لیگل ایڈوائزر ، مس سدھا جین نے بتایا کہ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر اقلیتی بہبود لکشمن کمار اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مس سدھا جین ( مس ایشیاء )نے بتایا کہ اس اردو کانفرنس میں کلکٹر حیدرآباد و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شریمتی ہری چندنا دساری آئی اے ایس جناب عبیداللہ کوتوال صدرنشین اقلیتی مالیتی کارپوریشن جناب طاہر بن ہمدان صدرنشین اردو اکیڈیمی ، جناب سید عظمت اللہ حسینی وقف بورڈ چیرمین ، جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن ، آر روہنی ڈی ای او حیدرآباد پی اومیندر کمار ایڈوکیٹ کے علاوہ جناب جاوید کمال اور دیگر اہم شخصیتیں شرکت کریں گے ۔ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری المعروف اردو انصاری کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔ جناب گڈم سرینواس یادو کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے ۔ مسرز سدھا جین نے اردو اور ہندی زبانوں سے ہندوستان کی قدیم زبانوں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ آج نئی نسل کو اردو زبان سے جوڑنے کے مقصد سے اردو میڈیم طلباء کو اسکالرشپ کی اجرائی اور اردو کو روزگار کی زبان بنانے اور اقلیتوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔