ظہیرآباد :ضلع سنگاریڈی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین صدر عبدالکریم نے یونین اراکین کے ہمراہ کلکٹر آفس سنگاریڈی پہنچکر ضلع کلکٹر سنگاریڈی شریمتی کرانتی ویلورو سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی اور مطالبہ کیا کہ عنقریب منعقد ہونے والے ایکریڈیشن اجلاس میں شرکت کے لیے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین سنگاریڈی کے ایک رکن کو بحثیت ممبر ایکریڈیشن کمیٹی میں شامل کیا جائے، تاکہ اردو صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی میں ہورہی ناانصافیوں کو روکا جاسکے جس پر ضلع کلکٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا،اس موقع پر شیخ ایوب اسٹیٹ سیکرٹری تلنگانہ اردو ورکینگ جرنلسٹ یونین، کے علاوہ ضلع یونین اراکین، غوث الدین نظامی سینئر صحافی وسیم غوری نمائندہ سیاست محمد سلیم نمائندہ صحافی دکن محمد ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا ، محمد فیاض کرائم رپورٹر، محمد ظفر محمد شجاالدین۔ موجود تھے۔