پٹنہ : مگدھ یونیورسٹی کے ایس این سنہا کالج کے سابق پروفیسر عقیل احمد کا گزشتہ شام رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ انہیں کینسر جیسی مہلک بیماری نے اپنے شکنجے میں لے لیا تھا۔ان کی عمر تقریبا 85 برس تھی۔ ان کی تدفین ان کے آبائی گاوں جہان آباد کے ایرکی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گاوں ادا کی گئی۔جنازہ میں ہرعام و خاص کی پرہجوم شرکت ان کے کردار و اعمال کی ترجمانی کر رہے تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے ڈاکٹر شمس اقبال نیشنل بک ٹرسٹ میں بطور اردو ایڈیٹر اپنی خدمات دے رہے ہیں۔پروفیسر کا عقیل احمد کا انتقال جمعرات کی شام 5 بجے پٹنہ میں ہوا۔