اردو کے لیے جدوجہد قابل تعریف : حافظ پیر شبیر احمداسمعیل الرب انصاری کی قیادت میں وفد کی ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : تلنگانہ اردو فورم ۔ مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے اردو زبان کے مسائل کے حل کے لیے عرصے دراز سے جدوجہد مسلسل جاری ہے ۔ نئی نسل اردو زبان سے دوری اختیار کرتے جارہی ہے جب کہ مذہب اسلام کا اصل مواد اردو زبان میں موجود ہے ۔ اس ضمن میں محبان اردو کا ایک وفد شاہین نگر مرکز میں واقع حافظ پیر شبیر احمد صدر نشین جمعیتہ الہند ایم ایل سی ( سابقہ ) سے جناب محمد اسمعیل الرب انصاری کی قیادت میں ملاقات کیا جس میں محمد بشیر علی ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، ڈاکٹر سیدہ غزالہ انجم ، محترمہ ساجدہ خان موجود تھے ۔ اس موقع پر حافظ پیر شبیر احمد نے بتایا کہ اردو فورم کی جانب سے کی جانے والی اردو زبان کے لیے کی جانے والی جدوجہد قابل مبارکباد ہے ۔ اس زبان کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ۔ حافظ پیر شبیر احمد کی سرپرستی میں 28 جنوری 11 بجے دن جلسہ اردو منعقد کیا جائے گا ۔۔