اروند کرشنا آئی بی ایم کے نئے سی ای او منتخب

   

نیویارک ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد ٹکنالوجی ایگزیکیٹیو اروند کرشنا کو امریکی آئی ٹی بڑی کمپنی IBM کا سی ای او منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اپنے پیشرو ورجینیا رومیٹی کی جگہ لیں گے جنہوں نے اروند کو آئی بی ایم کے آنے والے دور کیلئے ایک موزوں سی ای او قرار دیا۔ آئی بی ایم بورڈ آف ڈائرکٹرس نے اروند کرشنا کا انتخاب کیا جو 6 اپریل سے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ فی الوقت وہ آئی بی ایم کے سینئر نائب صدر ہیں۔