ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کی سپریم کورٹ میں 17 فروری کو سماعت

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ میں آج تلنگانہ حکومت کو اس وقت دھکہ لگا جب ارکان اسمبلی خریدی معاملہ میں ہائی کورٹ کے احکامات پر حکم التواء یا جوں کا توں موقف کی درخواست کو قبول نہیں کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سینئرکونسل سدھارتھ لوتھرا نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر حکم التواء یا پھر جوں کا توں موقف کی ہدایت دی جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر قیادت بنچ نے حکومت کی درخواست کو نامنظور کرتے ہوئے 17 فروری کو اس کی سماعت سے اتفاق کیا اور کہا کہ سماعت کے موقع پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ اگر حکومت کی اپیل میں میرٹ ہے تو ہائیکورٹ کے فیصلہ پر روک لگائی جائے گی۔ حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سی بی آئی کی جانب سے کیس کی فائیلیں حوالے کرنے کیلئے دباؤ بنایا جارہا ہے۔ر