ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش اقتدار کا بیجا استعمال ‘ یوگیندر یادو

   

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سواراج ابھیان کے رکن یوگیندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کو خریدنے کی ناکام کوشش حیرت کا باعث نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس طرح کے ہتھکنڈوں کیلئے ہی جانی جاتی ہے ۔ یہ در اصل اقتدار اور طاقت کا بیجا استعمال ہے اور پیسے کا ناجائز استعمال ہے ۔ یہ جمہوریت سے کھلا مذاق ہے ۔