ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش میں گرفتار ملزمین کی پولیس تحویل

   

حیدرآباد : /9 نومبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کے کیس نے انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کی خصوصی کورٹ نے 3 ملزمین کی پولیس تحویل منظور کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رام چندر بھارتی ، نندو کمار اور سمہا یاجی کو 2 دن کی پولیس تحویل منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جمعرات کو معین آباد پولیس تینوں ملزمین کو اپنی تحویل میں لے کر مزید پوچھ تاچھ کرے گی جبکہ گرفتار ملزمین کی درخواست ضمانت کی سماعت /11 نومبر کو مقرر کی گئی ہے ۔ ب