حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے گذشتہ پانچ برسوں تک ایوان کے قدیم ساتھیوں کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا۔ اسمبلی کے لئے انتخاب اور پھر چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ریونت ریڈی نے ملکاجگیری لوک سبھا نشست سے استعفی پیش کردیا تھا۔کل رات نئی دہلی میں ریونت ریڈی نے پارلیمنٹ کے ساتھیوں کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔ کانگریس پارٹی سے مانکیم ٹیگور، کارتی چدمبرم ، ششی تھرور، گورو گگوئی، دیپیندر ہوڈا ، رائنیت سنگھ بٹو، ہوبی ایڈن، بی جے پی سے سی ایم رمیش، تلگودیشم کے جی جئے دیو، ٹی ایم سی کے سوگت رائے، این سی پی کے پرافل پٹیل، ڈی ایم کے رکن کاشی ناتھ ، بی ایس پی رکن دانش علی، ریتیش پانڈے، وائی ایس آر کانگریس کے وی بالاشوری، ایس نرنجن ریڈی، ایم سرینواسلو ریڈی، ایل کرشنا دیورائیلو، ایم پربھاکر ریڈی، ایودھیا رام ریڈی، بی پرسنا راؤ، ایم گیتا، سی ایچ انورادھا، بی وینکٹ ستیہ وتی، پی برہمانند ریڈی، جی مادھو، پربھاکر ریڈی اور رگھو رام کرشنا راجو نے شرکت کی۔