ہجومی تشدد کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، اور ملک اکثریت اس کے خلاف ہیں، مسلمانان بھٹکل موسلادھار بارش میں بھی بھیگ کر ہجومی تشدد کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی، اور اپنی سچی حب الوطنی اور دینی حمیت کا ثبوت دیا۔
مجلس اصلاح وتنظیم کی ایک اواز پر مسلمانان بھٹکل نے اپنی دکانوں کو بند کرکے ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شرکت کی، جلوس بھٹکل عیدگاہ سے سے ہوتا ہوا پبلک چبوترے پر پہونچا، وہاں پر ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے عوام الناس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم ملک کی حفاظت کےلیے آج جمع ہوئے ہیں، ہمیں اس ملک سے محبت ہیں اور اس ملک کی مٹی میں محبت ہے اس ملک نے ہر تہذیب کو ہر مذہب کو اور ہر سماج کو قبول کیا ہے، ہزاروں سال گزر گئے کو اس چیز کو ختم نہیں کرسکا اس ملک کی خوبصورتی یہی ہے کہ سب لوگ رہیں اور مل کر رہیں اگر کوئی شخص اس ملک پر ایک مذہب اور ایک تہذیب لاگو کرنے کی کوشش کرے گا ملک ٹوٹ جائے گا، ہمارا خواب یہ ہے کہ یہ ملک سوپر پاور بن جائے کیا اس طرح کی نفرت کی باتوں سے یہ ملک ترقی کرے گا، جب ماں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں نوجوانوں کی جانیں محفوظ نہیں ہے تو وشواس کہا ں سے پیدا ہوگا، اگر اپ ہماری نوجوانوں کے جانوں کی ماں بہنوں کی عزت کی حفاظت کی زمانت دیتے ہیں تو وشواس بھی پیدا ہوگا یہ ملک بھی ترقی کرے گا۔
احتجاج میں موسلادھار بارش کے باوجود ہزاروں تعداد میں انسانیت کا سمندر امنڈ ایا، جلسہ تنظیم کے ذمہ داران کے علاوہ عمائدین شہر بی موجود تھے۔